Comments on post titled جو محبت کا مان رکھتا ہے
ضبط اپنا مہان رکھتا ہے
“وہ کسی اور کا نہیں ہوگاُ”
دل بھی کیسا گمان رکھتا ہے!
تیر آنکھوں سے دیکھنے والا
ہاتھ اپنے کمان رکھتا ہے
جس کو بے آسرا سمجھتے ہو
وہ بھی اک آسمان رکھتا ہے
ڈر کے جو بولتا نہیں صاحِب!
وہ بھی منہ میں زبان رکھتا ہے
ہر گھڑی اُس کو دیکھتے رہنا
میری آنکھیں جوان رکھتا ہے
عمران حسنّ (updated 62 months ago) | Damadam