shehzad-rwp: مجھ سے بچھڑ کے خوش رہتے ہو
میری طرح تم بھی جھوٹے ہو
اک ٹہنی پر چاند ٹکا تھا
میں سمجھا تم بیٹھے ہو
اجلے اجلے پھول کھلے تهے
بالکل جیسے تم ہنستے ہو
مجھ کو شام بتادیتی ہے
تم کیسے کپڑے پہنے ہو
تم تنہا دنیا سے لڑو گے
بچوں سی باتیں کرتے ہو
( بشیر بدر )62 months ago