Comments on post titled 18 فٹ لمبے اژدھے کے پیٹ سے تولیہ نکال لیا گیا
18 فٹ لمبا اژدھا بھوک کی وجہ سے تولیہ نگل گیا، جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے نکال لیا۔خاتون کے مطابق اُن کے اژدھے کا پیٹ چند دنوں سے غیر معمولی نظر آرہا تھا اور وہ پہلے سے زیادہ سست بھی ہورہا تھا۔اژدھے کی طبیعت دیکھتے ہوئے خاتون اُسے جانوروں کے اسپتال لے کر گئیں جہاں ڈاکٹرز نے اُس کے ٹیسٹ کیے۔ ڈاکٹرز کو رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ اژدھے کے پیٹ کے اندر کپڑا موجود تھے جس کے بعد ٹیم نے اُس کے منہ کے ذریعے کیمرہ پیٹ میں داخل کر کے کپڑے کا جائزہ لیا۔ کیمرے کی مدد سے ماہرین نے دیکھا کہ اژدھے کے پیٹ میں بڑا تولیہ موجود تھا۔ (updated 69 months ago) | Damadam