Comments on post titled دشمنِ جاں کو مات کر لیجے
چار دن احتیاط کر لیجے
اپنے گھر کے حسیں مکینوں کو
اپنی کل کائنات کر لیجے
رحم خود پر اگر نہیں آتا
اپنے بچوں کے ساتھ کر لیجے
یہ کوئی قید ہے کہ گھر بیٹھے
جس سے جی چاہے بات کر لیجے
دل ملا لیجئے اجازت ہے
دور لیکن یہ ہاتھ کر لیجے
فکر اپنی ہر ایک سے پہلے
کام ہے واہیات ، کر لیجے
آج موقع ہے مال و دولت کو
اپنی راہِ نجات کر لیجے
یہ حفاظت بھی اک عبادت ہے
جس قدر ہے بساط کر لیجے (updated 62 months ago) | Damadam