Comments on post titled مدینہ منورہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا
کورونا وائرس کی وجہ سے درپیش مسائل اور اس کے پھیلاو کوروکنے کےلیے مدینہ منورہ میں دو ہفتوں کے لیے 24 گھنٹے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔سعودی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں کرفیو لگا رہے ہیں۔انتظامیہ کاکہناتھا کہ کرفیو کا آغاز آج صبح 6 سے ہوگا اور لوگوں کوگھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔انتظامیہ کے مطابق قریبی علاقوں کے افراد بھی کرفیو والےعلاقوں تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔خیال رہے کہ چند روز قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی عرب میں 21 روز کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرفیو شام 7 بجے سےصبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ (updated 63 months ago) | Damadam