Comments on post titled آنکھیں مستقل لال رہتی ہیں تو کورونا کا ٹیسٹ کروالیں
امریکی نرس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دیگر علامات میں سے آنکھوں کا لال ہونا بھی ایک علامت ہے۔واشنگٹن کے لائف کیئر سینٹر میں بطور نرس امور انجام دینے والی چیسلی ارنسٹ نے دعویٰ کیا کہ اگر کسی کی آنکھیں مستقل لال رہتی ہیں تو اُسے بھی کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔چیسلی کا کہنا تھا کہ مریضوں کی آنکھیں ایسی سرخ ہوتی ہے جیسے انہیں الرجی ہوگئی، اُن کی آنکھ کا سفید حصہ سرخ ہوتا ہے جو باقاعدہ نظر بھی آرہا ہوتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ آنکھوں کا لال ہونا کورونا وائرس کی اہم علامت ہے کیونکہ جتنے بھی مریض اسپتال آئے ان سب کی آنکھیں سرخ تھیں اور انہیں نزلہ ، بخار کے ساتھ سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ (updated 77 months ago) | Damadam