Comments on post titled مجھے اداس کر گئے ہو ، ، خوش رہو
مرے مزاج پر گئے ہو ، ، خوش رہو
مرے لیے نہ رک سکے تو کیا ہوا
جہاں کہیں ٹھہر گئے ہو ، ، خوش رہو
خوشی ہوئی ہے آج تم کو دیکھ کر
بہت نکھر سنور گئے ہو ، ، خوش رہو
اداس ہو کسی کی بے وفائی پر
وفا کہیں تو کر گئے ہو ، ، خوش رہو
گلی میں اور لوگ بھی تھے آشنا
ہمیں سلام کر گئے ہو ، ، خوش رہو
تمہیں تو میری دوستی پہ ناز تھا
اسی سے اب مکر گئے ہو ، ، خوش رہو (updated 72 months ago) | Damadam