Comments on post titled آج ہلکی ہلکی بارش ہے
آج سرد ہوا کا رقص بھی ہے
آج پھول بھی نکھرے نکھرے ہیں
آج ان میں تمہارا عکس بھی ہے
آج بادل کالے گہرے ہیں
آج چاند پہ لاکھوں پہرے ہیں
کچھ ٹکرے تمھاری یادوں کے
بڑی دیر سے دل میں ٹھرے ہیں
آج یادیں الجھی الجھی ہیں
آج تار یہ دل کے سلجھے ہیں
آج یاد بہت تم آئے ہو
آج یاد بہت تم آئے ہو۔۔👆👆 | Damadam