Comments on post titled اسٹیٹ بینک کا کاروباری اداروں کیلئے مزید سہولتوں کا اعلان
فوٹو: ٹی وی اسکرین شارٹاسٹیٹ بینک نے ملک میں بے روزگاری روکنے کےلیے مزید سہولتوں کا اعلان کر دیا۔اسٹيٹ بينک کی جانب سے ٹیکس دہندگان اداروں کو مزید سستے قرضے دینے کا فیصلہ کیا گيا ہے جس میں مارک اپ کی شرح 4 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ملک ميں بے روزگاری پر قابو پانے کےليے قرضے ديے جا رہے ہيں جس کا مقصد يہ ہے کہ کمپنياں ملازمين کو نوکريوں سے فارغ نہ کريں۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے باعث ملک بھر میں تقریباً ایک ماہ سے لاک ڈاؤن ہے جس سے کاروباری مراکز بند ہیں۔
*Knowldge World* | Damadam