Comments on post titled سردیوں کے موسم میں
بادلوں کے دامن سے
جب زمین کے آنگن میں
بارشیں اترتی ہیں
ایسے سرد موسم میں
پربتوں کی عریانی
برف اوڑھ لیتی ہے
سانس کی حرارت سے
کھڑکیوں کے شیشوں پہ
دھند آنے لگتی ہے
پھر بھی ایسے موسم میں
منجمد زمانوں کے
کون سے وہ جذبے ہیں
جو پگھلنے لگتے ہیں (updated 57 months ago) | Damadam