Comments on post titled معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری نے نکاح کا اعلان کر کے ان تمام افواہوں کو ختم کردیا جو ان دونوں کے تعلقات کے حوالے سے گذشتہ چھ ماہ سے چل رہی تھیں۔ دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں گزشتہ برس دسمبر میں اس وقت آنا شروع ہوئیں جب کہ شہروز سبزواری اور ان کی پہلی اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔ ابتدائی طور پر شہروز سبزواری کے اہل خانہ نے ان خبروں کی تردید کی تھی تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کردی گئی تھی۔ شہروز سبزواری اور صدف کنول نے مداحوں کو ایک ہونے کی خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے دی اور دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نئی زندگی کی شروعات سے متعلق آگاہ کیا۔ (updated 71 months ago) | Damadam