Comments on post titled مشہور آن لائن ویڈیو گیم پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر دو خود کشیوں کی وجہ سے لاہور پولیس نے گیم پر پابندی لگوانے کے لیے اعلی حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پب جی گیم کھیلنے سے ہونے والی خود کشیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پب جی گیم کے نقصانات جانچنے کےلئے ماہرین کی رائے بھی لی جائے گی جبکہ گیم بند کرانے کے لئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو خط لکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پب جی گیم ڈیجیٹل نشہ کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے، پہلے واقعہ کی وجہ یہ گیم تھی، دوسری خود کشی میں بھی ایسے ہی اطلاعات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملےکی ہر پہلو پر تحقیقات جاری ہیں، نوجوان ہماری قوم کا اثاثہ ہیں، ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
🤲🤲🤲 (updated 57 months ago) | Damadam