Comments on post titled یوں دھڑکتا ہے یہ دل اس کی صدا ہو جیسے
اس نے بھولے سے میرا نام لیا ہو جیسے
ایک چہرہ جو میرے سامنے ہےاوجھل بھی
دل کی چلمن سے مجھے جھانک رہا ہو جیسے
چاندنی پہ مجھے اکثر یہ گماں ہوتا ہے
اس کے ہونٹوں کے تبسم کی ضیاء ہو جیسے
تیری یادوں سے مہک اٹھتی ہے یوں تنہائی
دل کے صحرا میں پھول کھلا ہو جیسے
غم کے سناٹے میں یوں دل میں کسک اٹھتی ہے
بےربط زخم کی بےصوت نوا ہو جیسے
خیر اور شر کا تصادم ہے ہر گام یہاں
زندگی معرکہِ کرب و بلا ہو جیسے
غم کو یوں دل میں بسا رکھا ہے
کوئی انعام مقدر سے ملا ہو جیسے
adhori muhabbat..💔 (updated 61 months ago) | Damadam