Comments on post titled نبض چلتی ہے سانس جاری ہے..
بس ترے بعد یوں گزاری ہے..
کبھی سینے میں گنگناہٹ تھی..
اب مسلسل سی آہ و زاری ہے..
ہم جو تیرے بغیر زندہ ہیں..
سب دکھاوا ہے دنیاداری ہے..
رات کا روز یہ دلاسہ ہے..
آج کی رات صرف بھاری ہے..
کیا بھروسہ ہو اِن طبیبوں کا..
یہ تو کہتے تھے، زخم کاری ہے..
ہم تو ہارے ہیں زندگی سے مگر..
زندگی موت سے نہ ہاری ہے..
خود سے ٹالا ہر اک سکوں اپنا..
جب سے تیری نظر اتاری ہے..
کسی آہٹ پہ چونکنا کیسا..
جب ہے معلوم، بے قراری ہے..
فیصلہ جو کیا، کیا ہے اٹل..
اچھی عادت یہی تمہاری ہے
..
جتنا جینا تھا جی لیا اب رک..
اب یہ جینے کی رسم جاری ہے
..
adhori muhabbat..💔 (updated 57 months ago) | Damadam