Comments on post titled وہ مان جاتا ہے۔۔!
یہ اس کی سب سے خوبصورت صفت ہے۔۔ہم مجبور ہو کر اس کی نہیں مانتے، وہ بااختیار ہو کر ہم سے مان جاتا ہے!
جب ہم گمراہیوں اور غفلتوں کے ٹوکرے اٹھا کر اس کے در پر جاتے ہیں، وہ دھتکار نہیں دیتا، پھٹکار نہیں دیتا۔۔ پچھلی توبہ یاد نہیں دلاتا۔۔ گناہوں کا حجم نہیں بتاتا۔۔ رد نہیں کرتا، اٹھا نہیں دیتا، بھگا نہیں دیتا۔۔۔
دل میں اترتا ہے، نیتوں کو پڑھ لیتا ہے، ندامت کو دیکھ لیتا ہے بندگی کو بھانپ لیتا ہے۔۔!
خوش ہوجاتا ہے، احسان کرتا ہے، معاف کردیتا ہے۔۔!!
Anum malik😇 (updated 66 months ago) | Damadam