Comments on post titled ماہر نفسیات اور میں
کتنے سال کے ہو؟ بائیس کے درمیان شاید ..
کیا کرتے ہو؟
سوچتا ہوں ..
زندگی سے تنگ ہو کیا؟
نہیں زندگی بہت پیاری ہے ..
تو پهر مایوس کیوں ہو؟
زخم کریدتا رہتا ہوں ..
کیا چاہتے ہو ؟
ہار ..
کس سے ہارنا چاہتے ہو ؟زندگی سے؟
زندگی سے تو کب کا جیت گیا .
سانسوں سے ہارنا ہے ..
ڈپریشن کا شکار کب سے ہو؟
جب جب چاہوں خود کو اذیت دینا تب تب ..
کوئی ایسی بات یا چیز جو بهول جانا چاہتے ہو اور نا کر پاتے ہو ایسا؟
اپنا وجود . .
اپنی عمر دیکهی ہے ؟اس عمر میں لڑکے حسین خواب دیکهتے ہیں ..اور تم کو دلچسبی نہیں کیا ؟
ٹوٹے خوابوں کی کرچیاں آنکهوں میں محفوظ ہیں ..
خدا سے دور ہو بہت ...کیسے پاؤ گے سکون جب اسکے پاس نہیں تم ؟
دن رات اسکی جانب دیکهتا ہوں ...
وہ شہ رگ سے بهی قریب ہے نا ..
تم پاگل ہوچکے ہو ؟
Next👆 | Damadam