Comments on post titled میں تو چُپ ہوں کہ اندر سے بُہت خالی ہوں
اور کُچھ لوگ پُراسرار سمجھتے ہیں مجھے
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوں
دیکھنے والے فنکار سمجھتے ہیں مجھے
وہ جو اُس پار ہیں اُن کہ لئے اِس پار ہوں میں
وہ جو اِس پار ہیں اُس پار سمجھتے ہیں مجھے
نیک لوگوں میں مجھے نیک گِنا جاتا ہے
اور گناہ گار،گنہگار سمجھتے ہیں مجھے
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا میرے یار سمجھتے ہیں مجھے
_تنہائ (updated 4 months ago) | Damadam