Comments on post titled نظر یہ مسئلہ ہے یا نظارہ مسئلہ ہے ؟
یہ فیصلہ ہی تو سارے کا سارا مسئلہ ہے
زمیں پہ جب سے ہیں اترے یہ آدم و حوا
زمیں پہ جو بھی ہے اترا، پکارا ، مسئلہ ہے
وہ جس نے کی ہو محبت اُسی سے پوچھو تم
"یہ سانس رکنا بھلا کب تمہارا مسئلہ ہے"
دو چار دن تو کٹے تھے سکون سے لیکن
ہے جب سے دیکھا دوبارہ! دوبارہ مسئلہ ہے
تمہارے بعد کسی سے نبھائی کیا جاتی؟
خود اپنے ساتھ ہمارا گزارا مسئلہ ہے
وہ ہم سفر جہاں تھک ہار کے ہے بیٹھ گیا
وہ سایہ دار شجر اب ہمارا مسئلہ ہے!!!
تمہارا کلیہ محبت ہے، ٹھیک ہو تم بھی
وہ دنیا دار ہے اس کو خسارہ مسئلہ ہے
"وہ ایک شخص جسے دنیا رقیب کہتی ہے
وہ ایک شخص تمہارا ، ہمارا مسئلہ ہے" (updated 54 months ago) | Damadam