Comments on post titled جب سر بام وہ خورشید جمال آتا ہے
ذرے ذرے پہ قیامت کا جلال آتا ہے
کیوں ترے ہونٹ مجھے دیتے ہیں منفی میں جواب
میرے ہونٹوں پہ یہ رہ رہ کے سوال آتا ہے
مجھے جچتی ہی نہیں اور کسی کی صورت
جب خیال آتا ہے تیرا ہی خیال آتا ہے
تارے گنواتی ہیں پھر ہجر کی کالی راتیں
جب مجھے یاد کوئی زہرہ جمال آتا ہے
یوں رخ زرد چمک اٹھتا ہے آنے پہ ترے
جیسے ہولی میں کوئی مل کے گلال آتا ہے (updated 52 months ago) | Damadam