Comments on post titled کسی دور میں یہ ہوتا تھا میٹھی میٹھی لڑائی کا سبب۔
بھائی بھائی سے ، بہن بہن سے پنکھے کے آگے والی چارپائی کے لیے لڑتے تھے لیکن ایک قدر سب گھروں میں مشترکہ ہوتی تھی کہ سب سے آخر والی چارپائی ہمیشہ ماں کی ہی ہوتی تھی کیونکہ ماں کو ہوا اچھی نہیں لگتی تھی اور اسے پنکھے کی آواز میں نیند نہیں آتی تھی۔ حالانکہ ماں سمیت سب ہی جانتے تھے یہ محض ایک بہانہ ھے۔۔
پھر دور بدل گیا ہے اب چارپائیوں پر نہیں کمروں پر لڑائیاں ہوتی ہیں اور پھر مکانوں اور جائیدادوں پر اور وہاں تک پنچ جاتے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوتی اور وہی ماں جو سب کو اکٹھا رکھنے کی خاطر آخر والی چارپائی پر سوتی تھی اب بے بس کبھی ادھر کبھی اُدھر ٹکڑوں میں بانٹ دی جاتی ھے۔ (updated 70 months ago) | Damadam