Comments on post titled اکتوبر کے آغاز میں جب
پت جھڑ کا موسم شروع ہوتا ہے
تو ہر شجر اداس نظر آتا ہے
باہر چاہے جتنا شور ہو
فضا میں عجیب سی خاموشی محسوس ہوتی ہے
اور ایسے میں جب ہوا کی سرسراہٹ کے ساتھ
زرد اور نارنجی پتے گرتے ہیں
وہ منظر بہت اداس مگر بہت دلفریب ہوتا ہے
ان پتوں کی آواز ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے
کوئی بہت دھیمے سے سرگوشیوں میں
باتیں کر رہا ہو ہمیں کچھ سنا رہا ہو
کوئی اداس سی دُھن
کوئی درد میں ڈوبا نغمہ۔
اکتوبر جب بھی آتا ہے
یونہی بکھرے پتوں میں چُھپی
کئی ان کہی ادھوری کہانیاں سُناتا ہے | Damadam