Damadam.pk
Comments on post titled سو رہیں گے کہ جاگتے رہیں گے ہم ترے خواب دیکھتے رہیں گے تو کہیں اور ڈھونڈتا رہے گا ہم کہیں اور ہی کھلے رہیں گے راہ گیروں نے رہ بدلنی ہے پیڑ اپنی جگہ کھڑے رہیں گے لوٹنا کب ہے تونے پر تجھ کو عادتاَ ہی پکارتے رہیں گے برف پگھلے گی اور پہاڑوں میں سالہا سال راستے رہیں گے تجھ کو چھونے کے بعد کیا ہوگا دیر تک ہاتھ کانپتے رہیں گے سبھی موسم ہیں دسترس میں تری تو نے چاہا تو ہم ہرے رہیں گے ایک مدت ہوئی ہے تجھ سے ملے تو تو کہتا تھا رابطے رہیں گے تجھ کو پانے میں مسئلہ یہ ہے تجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے تو ادھر دیکھ مجھ سے باتیں کر یار چشمے تو پھوٹتے رہیں گے Zee | Damadam

سو رہیں گے کہ جاگتے رہیں گے 
ہم ترے خواب دیکھتے رہیں گے 

تو کہیں اور ڈھونڈتا رہے گا
ہم کہیں اور ہی کھلے رہیں گے 

راہ گیروں نے رہ بدلنی ہے 
پیڑ اپنی جگہ کھڑے رہیں گے 

لوٹنا کب ہے تونے پر تجھ کو 
عادتاَ ہی پکارتے رہیں گے 

برف پگھلے گی اور پہاڑوں میں 
سالہا سال راستے رہیں گے 

تجھ کو چھونے کے بعد کیا ہوگا
دیر تک ہاتھ کانپتے رہیں گے 

سبھی موسم ہیں دسترس میں تری 
تو نے چاہا تو ہم ہرے رہیں گے 

ایک مدت ہوئی ہے تجھ سے ملے 
تو تو کہتا تھا رابطے رہیں گے 

تجھ کو پانے میں مسئلہ یہ ہے 
تجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے 

تو ادھر دیکھ مجھ سے باتیں کر 
یار چشمے تو پھوٹتے رہیں گے


Zee
Z  : سو رہیں گے کہ جاگتے رہیں گے ہم ترے خواب دیکھتے رہیں گے تو کہیں اور - 
 
Emojis banane ke liye unke sath likha '.' aur harf likhein:
emojis full list

.a1  .a1

.d6  .d6

.e3  .e3

.h1  .h1

.i3  .i3

.n6  .n6

.n7  .n7

.o2  .o2

.p8  .p8

.q1  .q1

.q2  .q2

.r3  .r3

.r8  .r8

.s5  .s5

.v5  .v5