Comments on post titled یہ ہے سومبریرو گیلیکسی(Sombrero Galaxy)۔ یہ زمین سے کچھ 31 ملین لائیٹ ائیرز کی دوری پر موجود ہے۔ یعنی روشنی کو وہاں سے یہاں آنے میں 31 ملین سال لگتے ہیں۔ اور جب کسی چیز سے نکلنے والی روشنی آنکھوں میں یا ٹیلیسکوپ میں آتی ہے تو ہی اس کی امیج بنتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس روشنی کی مدد سے ہبل سپیس ٹیلیسکوپ کو استعمال کرتے ہوئے اس گیلیکسی کی تصویر بنی تھی وہ روشنی 31 ملین سال پہلے نکلی تھی۔ اس وقت نا تو ہبل سپیس ٹیلیسکوپ موجود تھی اور نا ہی انسان۔ کیونکہ موجودہ انسان، ہوموسیپینز، کو ارتقاء پذیر ہوئے لگ بھگ تین لاکھ سال ہوئے ہیں۔ | Damadam