Comments on post titled زندگی آدھی ہے، ادھوری ہے
تیرا آنا بہت ضروری ہے
سامنے تو ہے لمحہ لمحہ مرے
اور زمیں آسماں کی دوری ہے
کوئی منطق، کوئی دلیل نہیں
تو ضروری تو بس ضروری ہے
جیسے قسمت پہ اختیار نہیں
یہ محبت بھی لا شعوری ہے
ایک بس تو رہا مری حسرت
اور ہر آرزو تو پوری ہے
لکھتے لکھتے گزر گیا ابرک
داستاں آج بھی ادھوری ہے
Zee | Damadam