Comments on post titled ایک مقام آتا ہے زندگی میں.
جب بہت سی چھوٹی چھوٹی خواہشوں کی قبریں بناتے بناتے کسی ایسے خواب کو دفنانا پڑ جاتا ہے جس پر حقیقتیں قربان کی جا سکتی ہیں..
بس وہاں سے وہ وقت شروع ہو جاتا ہے کہ جب درد دوا لگنے لگتا ہے بے چینی سے قرار ملنے لگتا ہے آنسو ضرور گرتے ہیں چاہے وہ ہمارے اندر گریں یا باہر 😥😥
کیونکہ کہیں اندر یہ خوف گھس جاتا ہے کہ کہیں قرار آگیا صبر آگیا تو اسے بھول نہ جاؤں😥😥
اسے بھولنے کا خوف روز زخم کو ہرا کرنے پہ مجبور کرتا ہے
اور اس اذیت بھرے وقت میں ہم ایک ہی رشتہ محسوس کرتے ہیں وہ ہے درد کا رشتہ
اور وہ محبت سے بہت اوپر کی بات ہے😥😥 | Damadam