Comments on post titled ناسا کا خلائی جہاز بنوں پر لینڈ کرنے کی تیاری کر رہا ہے
ترجمہ و تلخیص: قدیر قریشی
اکتوبر 09، 2020
نہیں، پاکستان کے بنوں شہر پر نہیں بلکہ بنوں نامی شہابیے پر- بنوں شہابیہ زمین اور مریخ کے درمیان ہے اور سورج کے گرد ایک پیچیدہ مدار میں گردش کر رہا ہے- یہ شہابیہ 1999 میں دریافت کیا گیا تھا- اس کا ماس تقریباً 70 ارب کلوگرام ہے اور اس کا قطر تقریباً آدھا کلومیٹر ہے- اس شہابیے کا سورج کے گرد مدار بہت بے ڈھنگا سا ہے اس وجہ سے یہ شہابیہ کبھی تو زمین سے بہت دور چلا جاتا ہے اور کبھی زمین کے اتنا قریب آ جاتا ہے کہ اس کا زمین سے ٹکرا جانے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے- سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق یہ شہابیہ ستمبر 2060 میں زمین کے قریب سے گذرے گا اور سنہ 2175 میں اس قدر قریب سے گذرے گا کہ اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا (updated 61 months ago) | Damadam