Comments on post titled چلو کچھ دیر چلتے ہیں
محبت کی زمینوں پر
جہاں پر چاند ہنستا ہو
جہاں پر بےطلب باتوں کے
ٹوٹے کانچ کی نوکیں
کہیں دل میں نہ چبھتی ہوں
نہ کوئی آنکھ کا آنسو
نہ کوئی درد دکھتا ہو
نہ کوئی سوچ تپتی ہو
جہاں ہر سُو
خوشی کے پھول کی خوشبو مہکتی ہو
چلو چلتے ہیں
محبت کی زمینوں پر..
.ذی | Damadam