Damadam.pk
Comments on post titled تا گور کے اوپر وہ گل اندام نہ آیا ہم خاک کے آسودوں کو آرام نہ آیا بے ہوش مئے عشق ہوں کیا میرا بھروسا آیا جو بخود صبح تو میں شام نہ آیا کس دل سے ترا تیر نگہ پار نہ گذرا کس جان کو یہ مرگ کا پیغام نہ آیا دیکھا نہ اسے دور سے بھی منتظروں نے وہ رشک مہ عید لب بام نہ آیا سو بار بیاباں میں گیا محمل لیلیٰ مجنوں کی طرف ناقہ کوئی گام نہ آیا اب کے جو ترے کوچے سے جاؤں گا تو سنیو پھر جیتے جی اس راہ وہ بدنام نہ آیا نے خون ہو آنکھوں سے بہا ٹک نہ ہوا داغ اپنا تو یہ دل میرؔ کسو کام نہ آیا | Damadam

تا گور کے اوپر وہ گل اندام نہ آیا
ہم خاک کے آسودوں کو آرام نہ آیا
 
بے ہوش مئے عشق ہوں کیا میرا بھروسا
آیا جو بخود صبح تو میں شام نہ آیا
 
کس دل سے ترا تیر نگہ پار نہ گذرا
کس جان کو یہ مرگ کا پیغام نہ آیا
 
دیکھا نہ اسے دور سے بھی منتظروں نے
وہ رشک مہ عید لب بام نہ آیا
 
سو بار بیاباں میں گیا محمل لیلیٰ
مجنوں کی طرف ناقہ کوئی گام نہ آیا
 
اب کے جو ترے کوچے سے جاؤں گا تو سنیو
پھر جیتے جی اس راہ وہ بدنام نہ آیا
 
نے خون ہو آنکھوں سے بہا ٹک نہ ہوا داغ
اپنا تو یہ دل میرؔ کسو کام نہ آیا
Z  : تا گور کے اوپر وہ گل اندام نہ آیا ہم خاک کے آسودوں کو آرام نہ آیا بے - 
 
Emojis banane ke liye unke sath likha '.' aur harf likhein:
emojis full list

.c4  .c4

.g7  .g7

.j5  .j5

.j7  .j7

.k1  .k1

.k5  .k5

.l4  .l4

.n4  .n4

.p1  .p1

.p5  .p5

.q6  .q6

.q7  .q7

.t4  .t4

.t5  .t5

.u5  .u5