Comments on post titled السلام علیکم ورحمتہ اللہْ وبرکاتہ
🌹ایمان بخیر زندگی 🌹
اپنی زندگی میں ہر کسی کو رہنما چاہیئے۔ آپ بھی تو کسی سے رہنمائی لیتے ہوں گے، حقیقت یہ ہے کہ دنیا کہ جتنے رہنما ہیں اور سب سے بڑھ کر رہنما ﷲ کا کلام یہ قرآن مجید ہے۔ یہ قرآن ﷲ کے ہاں بندوں کے حق میں سفارش کرے گا بحث کرے گا اور اس کی سفارش قبول کی جائے گی۔ جس نے قرآن مجید کو اپنا رہنما بنا لیا تو یہ قرآن جنت کی طرف رہنمائی کرے گا اور جس نے اس کو پس پشت ڈال دیا۔ یہ اسے ہانک کر جہنم تک لے جائے گا۔
قرآن کو اپنا راہنماء بنا لیں، یہ آپ کا سب سے بڑا مخلص ہے۔
قرآن پڑھ لیں، قرآن سمجھ لیں، کتنا گہراساتھ ہے یہ قرآن۔
ﷲ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا کرے۔
(آمین یارب العالمین) (updated 53 months ago) | Damadam