Comments on post titled ┄┅════❁﷽❁════┅┄
*جگہ دلوں میں ہونی چاہیے*
✍️ عبد الملک اصمعی رحمه الله کہتے ہیں : میں ایک روز اپنے استاد خلیل بن احمد رحمه الله کے پاس گیا جو ایک چھوٹی سی چٹائی پر بیٹھے ہوئے تھے۔
مجھے کہنے لگے :
آؤ میرے ساتھ بیٹھو۔ میں نے کہا : نہیں، آپ تنگ ہوں گے۔ فرمانے لگے : *”دو بغض رکھنے والوں پر یہ پوری دنیا بھی تنگ ہے، اور دو محبت کرنے والوں پر بالشت بھر بھی وسیع ہے۔“*
📚 [البصائر والذخائر : ١٢٧/٣ ] (updated 61 months ago) | Damadam