Comments on post titled خدا تمہاری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے اور تم رونے کے لیے کندھے ڈھونڈتے ہو؟ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ہم اللّٰہ کو بھلا کر لوگوں سے توقعات وابستہ کر لیتے ہیں؟ پھر ہر طرف سے ناامید ہو جاتے ہیں روتے ہیں، گڑگڑاتے ہیں مگر کوئی سہارا نہیں ملتا۔۔ کہیں سکون نہیں ملتا۔۔
رونا ہے تو رات کے تیسرے پہر کبھی سجدوں میں رو کر دیکھیں آپ کو ایسا سکون ملے گا کہ اس سے پہلے زندگی میں آپ نے محسوس نہیں کیا ہوگا۔ آپ کی روح بہت ہلکا محسوس کرے گی۔ خود کو دوسری شخصیات کے سحر سے نکالیں۔ آپ خود ایک مکمل انسان ہیں۔ دوسروں سے توقعات وابستہ کرنے کی بجائے اپنے خالق پر یقین رکھیں اور جو مانگنا ہے اسی سے مانگیں۔ آپ کو آپکی سوچ سے بھی زیادہ عطا کیا جائے گا۔💛💛💛 (updated 52 months ago) | Damadam