Comments on post titled گمشدہ بوسے
اپنوں کے لئے کی جانے والی
غائبانہ دعاؤں کی طرح
کچھ لوگوں کو تخیل میں
چوما بھی جاتا ہے،
ہمارے بیچ بھلے کتنا ہی فاصلہ ہے
لیکن مجھے اپنی شدت پر پورا یقین ہے
کہ میرے مقرب و مقبول
گمشدہ بوسے
تمہیں اپنی روح پر
محسوس ہوتے ہوں گے
جس سے تمہارے وجود میں
نا جانے کتنی ہی
محبت کی کلیاں کِھل جاتی ہوں گی.. (updated 43 months ago) | Damadam