Suna.lrka.: ہجر کا حکم سنا ، کون و مکاں چونک پڑے
میں یہاں چونک پڑا ، آپ وہاں چونک پڑے
میں تو جس نام سے واقف تھا وہی نام لیا
نام سنتے ہی فلاں ابنِ فلاں چونک پڑے
وہ کسی اور ملاقات میں گم تھے شاید
پہلے اقرار کیا بعد ازاں چونک پڑے
جیسے آنکھوں سے کوئی عکس رواں ہونے لگے
جیسے تصویر سے لپٹی ہوئی ماں چونک پڑے66 months ago