Comments on post titled نا جانے میں اتنا پاگل کیوں ہوں
میرا دل کرتا ہے بارش میں گھومنے باہر نکل جاؤں
سڑکوں کی خاک چھانوں کہیں رات گئے واپس آؤں
بارش کو قطرہ قطرہ اپنے اندر محسوس کروں
کسی اونچی جگہ پہ چڑھ کے چیخوں
اتنا چیخوں کہ میرے اندر کا سارا درد ۔ ساری اذیت ۔ان چیخوں کے ساتھ ہوا میں کہیں دور پرواز کر جائے
اور میں آزاد ہو جاؤں ہر درد ہر اذیت سے۔
نا جانے میں اتنا پاگل کیوں ہوں "💔 | Damadam