Comments on post titled '' محبت بےنیازی ہے "
ریاضی کے اصولوں میں
بلا کے آپ ماہر ہو
کہاں پرکیا گھٹانا ہے
کہاں کیا کچھ بڑھانا ہے
کہاں اعداد کے زمرے میں کیا تقسیم کرنا ہے
کہاں تفریق کرنا ہے
کہاں پہ ضرب آتی ہے
تمہیں یہ خوب آتا ہے
مگر یہ جو محبت ہے
یہاں یہ فن نہیں چلتا
ضرب تقسیم یا تفریق چاہت میں نہیں ہوتی
یہ دو کے قاعدے پے بس سدا آباد رہتی ہے
اور دو کے قاعدے میں تیسرے کو شرک کہتے ہیں
جو دو سے اک نکل جائے تو پیچھے کچھ نہیں بچتا
یہی ہے قاعدہ اس کا
یہی اسکی ریاضی ہے
محبت بے نیازی ہے. | Damadam