Damadam.pk
Comments on post titled محترم سلیم کوثر کے تازہ شعری مجموعے"خواب آتے ہوئے سنائی دیئے" سے چند اشعار .... میرا غم یہ نہیں، تنہائی مجھے مار گئی دکھ تو یہ ہے میں ترے ساتھ رہا کرتا تھا ۔۔۔ قطار سے نکل کے دوسری طرف بنا رہا ہے جو قطار کون ہے؟ ۔۔۔ جو حادثے کا ذمے دار ہے وہی یہ پوچھتا ہے: ذمے دار کون ہے؟ ۔۔۔ آسماں دیکھتا رہتا ہے سلیم گردشِ نقل مکانی میری ۔۔۔ تجھ تک دعا سلام سے پہلے پہنچنا ہے یعنی ہنر کو نام سے پہلے پہنچنا ہے ۔۔۔ تم لوگ روشنی کے ارادے سے آئے تھے تم سے تو اک دیا بھی جلایا نہیں گیا ۔۔۔ ہر طرف ہے غبارِ تنہائی راستہ تک نہیں گزرنے کو ۔۔۔ پوچھا ہے مرا حال کسی اور سے اُس نے میرے لیے اُس کا یہی پیغام بہت ہے ۔۔۔ ہوا گرائے کہ موجیں بہا کے لے جائیں مگر گھروندے بنا کر خوشی تو ہوتی ہے ۔۔۔ خوابوں کی فصلیں اشکوں میں ڈوب رہتی تھیں ابھی مجھے رستے میں اک دہقان ملا تھا ۔۔۔ (updated 66 months ago) | Damadam

محترم سلیم کوثر کے تازہ شعری مجموعے"خواب آتے ہوئے سنائی دیئے" سے چند اشعار
....
میرا غم یہ نہیں، تنہائی مجھے مار گئی
دکھ تو یہ ہے میں ترے ساتھ رہا کرتا تھا
۔۔۔
قطار سے نکل کے دوسری طرف
بنا رہا ہے جو قطار کون ہے؟
۔۔۔
جو حادثے کا ذمے دار ہے وہی
یہ پوچھتا ہے: ذمے دار کون ہے؟
۔۔۔
آسماں دیکھتا رہتا ہے سلیم
گردشِ نقل مکانی میری
۔۔۔
تجھ تک دعا سلام سے پہلے پہنچنا ہے
یعنی ہنر کو نام سے پہلے پہنچنا ہے
۔۔۔
تم لوگ روشنی کے ارادے سے آئے تھے
تم سے تو اک دیا بھی جلایا نہیں گیا
۔۔۔
ہر طرف ہے غبارِ تنہائی
راستہ تک نہیں گزرنے کو
۔۔۔
پوچھا ہے مرا حال کسی اور سے اُس نے
میرے لیے اُس کا یہی پیغام بہت ہے
۔۔۔
ہوا گرائے کہ موجیں بہا کے لے جائیں
مگر گھروندے بنا کر خوشی تو ہوتی ہے
۔۔۔
خوابوں کی فصلیں اشکوں میں ڈوب رہتی تھیں
ابھی مجھے رستے میں اک دہقان ملا تھا
۔۔۔
y  ★ : محترم سلیم کوثر کے تازہ شعری مجموعے"خواب آتے ہوئے سنائی دیئے" سے چند اشعار - 
 FOLLOW TO REPLY 
 
azeem_99nice66 months ago
Emojis banane ke liye unke sath likha '.' aur harf likhein:
emojis full list

.b3  .b3

.f1  .f1

.i2  .i2

.j8  .j8

.k5  .k5

.k7  .k7

.m2  .m2

.m6  .m6

.n4  .n4

.q8  .q8

.s7  .s7

.t1  .t1

.t3  .t3

.u1  .u1

.v6  .v6