Comments on post titled حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 11 سے 3 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت کی درخواست پر سوشل میڈیا سروسز کو بند کردیا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ بند کی جانے والی ایپس میں فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ ملک دشمن عناصر سوشل میڈیا سائٹس پر ایک دوسرے سے رابطے کر کے منفی پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے اور سوشل میڈیا سائٹس کو بند کرنے کا مقصد ملک دشمن عناصر کا نیٹ ورک توڑنا ہے۔ (updated 54 months ago) | Damadam