Comments on post titled کھانے میں اتنی مرچیں ہیں پتہ نہی کب کھانا بنانا آئے گا اس چڑیل کو اماں آپ خود کھانا بنا لیا کریں ایسا کھانا مجھ سے نہیں کھایا جاتا
اماں بولیں بیٹا یہاں بنانا سیکھ جائے گی تو سسرال میں اچھا بنائے گی اس لیے اِسی سے بنواتی ہوں سب.
مطلب اس کی شادی تک برداشت کرنا پڑے گا. اب اماں مجھے غصے سے گھورنے لگیں.
پتہ ہی نہیں چلا کب وقت گزر گیا اور اس چڑیل کی شادی کا دن آگیا
صبح سے ایسا لگ رہا تھا جیسے کچھ چھیننے والا ہے وہی بہن جس سے بات بات لڑتا تھا آج جان سے بھی پیاری لگ رہی تھی آج صرف اسی کی فکر تھی پھر رخصتی کے ٹائم خود کو بچوں کی طرح روتے دیکھا یوں لگ رہا تھا دنیا لٹ گئی ہو 😢
ہر وقت بہنوں سے لڑ لڑ کے مگر جب یہ وقت آتا ہے جیسے جسم سے جان ہی نکل جاتی ہیں
اللہ پاک سب کی بہنوں اور ماں باپ کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے آمین..!! 😢 (updated 50 months ago) | Damadam