Comments on post titled تو چاہتا ہے کسی اور کو !۔۔ پتا نہ لگے
میں تیرے ساتھ پھروں اور مجھے ہوا نہ لگے
تمہارے تک میں بہت دل دکھا کر پہنچا ہوں
دعا کرو کہ مجھے کوئی بد دعا نہ لگے
تجھے تو چاہیے ہے اور ایسا چاہیے ہے
جو تجھ سے عشق کرے اور مبتلا نہ لگے
میں تیرے بعد کوئی تیرے جیسا ڈھونڈتا ہوں
جو بےوفائی کرے اور بے وفا نہ لگے
میں اس لیے بھی اداسی میں ہنسنے لگتا ہوں
کہ مجھ میں اور کسی شخص کی فضا نہ لگے
ہزار عشق کرو ! لیکن اتنا دھیان رہے
کہ تم کو پہلی محبت کی بددعا نہ لگے (updated 44 months ago) | Damadam