Comments on post titled کتنا خاموش ہے آسمان!
جب بھی آسمان کو دیکھتی ہوں تو دل کے سارے انتشار سکون میں بدل جاتے ہیں... وہ تمام تکلیف جو سمندر کی طرح من میں شور مچاتے ہیں وہ سب ایک لمحہ میں آسمان ختم کردیتا ہے... گویا آسمان اپنا سکون مجھ میں داخل کردیتا ہے... ہوا کی تازگی میرے گٹھتے ہوئے بدن کو سانسوں کی روانی عطا کرتی ہے...غروب آفتاب کی سنہری چمک چہرے کی سیاہی کو مٹا دیتی ہے... پرندوں کی پرواز یہ محسوس کرواتی ہے کہ بلند درجہ کمزور بھی حاصل کرسکتا ہے... میرا یہ کمزور جان مجھے پھر سے مظبوط لگتا ہے اور شام کے اسی منظر میں جب کانوں میں حی علی الفلاح کی آواز آتی ہے (آؤ کامیابی کی طرف) تو جیسے سجدوں میں مجھے میری تمام عمر کی کامیابی مل گئ...میری زندگی مکمل ہوگئ ہو ✨
❤️ | Damadam