Damadam.pk
Comments on post titled ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتے ساحل پہ سمندر کے خزانے نہیں آتے پلکیں بھی چمک اٹھتی ہیں سونے میں ہماری آنکھوں کو ابھی خواب چھپانے نہیں آتے دل اجڑی ہوئی ایک سرائے کی طرح ہے اب لوگ یہاں رات جگانے نہیں آتے یارو نئے موسم نے یہ احسان کیے ہیں اب یاد مجھے درد پرانے نہیں آتے اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میں پھر لوٹ کے بچپن کے زمانے نہیں آتے اس شہر کے بادل تری زلفوں کی طرح ہیں یہ آگ لگاتے ہیں بجھانے نہیں آتے احباب بھی غیروں کی ادا سیکھ گئے ہیں آتے ہیں مگر دل کو دکھانے نہیں آتے | Damadam

ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتے 
ساحل پہ سمندر کے خزانے نہیں آتے 
پلکیں بھی چمک اٹھتی ہیں سونے میں ہماری 
آنکھوں کو ابھی خواب چھپانے نہیں آتے 
دل اجڑی ہوئی ایک سرائے کی طرح ہے 
اب لوگ یہاں رات جگانے نہیں آتے 
یارو نئے موسم نے یہ احسان کیے ہیں 
اب یاد مجھے درد پرانے نہیں آتے 
اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میں 
پھر لوٹ کے بچپن کے زمانے نہیں آتے 
اس شہر کے بادل تری زلفوں کی طرح ہیں 
یہ آگ لگاتے ہیں بجھانے نہیں آتے 
احباب بھی غیروں کی ادا سیکھ گئے ہیں 
آتے ہیں مگر دل کو دکھانے نہیں آتے
M  : ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتے ساحل پہ سمندر کے خزانے نہیں آتے پلکیں بھی - 
 
Emojis banane ke liye unke sath likha '.' aur harf likhein:
emojis full list

.c2  .c2

.c4  .c4

.e6  .e6

.f1  .f1

.f4  .f4

.h2  .h2

.i4  .i4

.j6  .j6

.m7  .m7

.s4  .s4

.s8  .s8

.t4  .t4

.v8  .v8

.w1  .w1

.w8  .w8