Comments on post titled میں وہ نہیں ہوں اب
جو تمہاری طرف بار بار دیکھوں گی
دیکھ دیکھ کر مسکراؤں گی
یا جان ہتھیلی پر رکھ کے
تمہارے پیچھے پیچھے چلوں گی
میں وہ ہوں
جو تمہاری طرف دیکھوں گی ہی نہیں
اگرچہ دیکھ لیا
تو نا ہونٹوں پر مسکراہٹ بکھرے گی
نا آنکھوں میں کوی چمک
بلکہ
میں دیکھوں گی
تمہیں سرد ،اجنبی لاپرواہ نظروں سے
جو تمہیں اپنے وجود کے اندر اترتی ہوئی محسوس ہوں گی
جن آنکھوں میں دیکھنے کی سکت تم
پیدا نہیں کر پاؤ گے
نا نظروں کی تپش سہ سکو گے
مجھے اپنی انائیں تم سے کئی زیادہ پیاری ہیں 🙂💔
#___انمول🥀🎭 (updated 45 months ago) | Damadam