Damadam.pk
Comments on post titled سفیران محبت پیار کی راہوں میں پلتے ہیں سبھی عیش و طرب میرے تری باہوں میں پلتے ہیں شکستہ دل کا میں اپنے کبھی قصہ نہ چھیڑوں گی ستم تو عشق والوں کی پنہ گاہوں میں پلتے ہیں مبارک شہر والوں کو مزین شہر کی رونق ہمارا کیا قلندر ہیں گزر گاہوں میں پلتے ہیں امیر شہر مت الجھو محبت کے فقیروں سے یہ بندے رب کی رحمت کی سدا چھاؤں میں پلتے ہیں ابھی تک کھل نہیں پایا ارادہ یار کا کیا ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے کہ ہم چھاؤں میں پلتے ہیں زمانہ ساتھ کب دیتا ہے رنج و غم کے موسم میں دل مضطر کے سب ارمان بس آہوں میں پلتے ہیں خوشی کا راز دولت میں نہاں ہوتا نہیں عشبہؔ گل شاداب خاروں کی پنہ گاہوں میں پلتے ہیں عشبہ تعبیر | Damadam

سفیران محبت پیار کی راہوں میں پلتے ہیں 
سبھی عیش و طرب میرے تری باہوں میں پلتے ہیں 
شکستہ دل کا میں اپنے کبھی قصہ نہ چھیڑوں گی 
ستم تو عشق والوں کی پنہ گاہوں میں پلتے ہیں 
مبارک شہر والوں کو مزین شہر کی رونق 
ہمارا کیا قلندر ہیں گزر گاہوں میں پلتے ہیں 
امیر شہر مت الجھو محبت کے فقیروں سے 
یہ بندے رب کی رحمت کی سدا چھاؤں میں پلتے ہیں 
ابھی تک کھل نہیں پایا ارادہ یار کا کیا ہے 
مگر ہم کہہ نہیں سکتے کہ ہم چھاؤں میں پلتے ہیں 
زمانہ ساتھ کب دیتا ہے رنج و غم کے موسم میں 
دل مضطر کے سب ارمان بس آہوں میں پلتے ہیں 
خوشی کا راز دولت میں نہاں ہوتا نہیں عشبہؔ 
گل شاداب خاروں کی پنہ گاہوں میں پلتے ہیں 
عشبہ تعبیر
M  : سفیران محبت پیار کی راہوں میں پلتے ہیں سبھی عیش و طرب میرے تری باہوں میں - 
 
Emojis banane ke liye unke sath likha '.' aur harf likhein:
emojis full list

.c8  .c8

.d4  .d4

.e3  .e3

.h5  .h5

.k2  .k2

.k4  .k4

.l5  .l5

.l6  .l6

.n8  .n8

.s5  .s5

.u7  .u7

.v5  .v5

.w2  .w2

.w7  .w7

.w8  .w8