Comments on post titled پوچھ لیتے وہ بس مزاج مرا
کتنا آسان تھا علاج مرا
چارہ گر کی نظر بتاتی ہے
حال اچھا نہیں ہے آج مرا
میں تو رہتی ہوں دشت میں مصروف
قیس کرتا ہے کام کاج مرا
کوئی کاسہ مدد کو بھیج اللّٰہ
میرے بس میں نہیں ہے تاج مرا
میں محبت کی بادشاہت ہوں
مجھ پہ چلتا نہیں ہے راج مرا
🔥 (updated 47 months ago) | Damadam