Comments on post titled سوچتا ہوں کہ وہ کتنے معصوم تھے
کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے
میں نے پتھر سے جن کو بنایا صنم
وہ خدا ہو گئے دیکھتے دیکھتے
حشر ہے وحشتِ دل کی آوارگی
ھم سے پوچھومحبت کی دیوانگی
جو پتہ پوچھتے تھے کسی کا کبھی
لا پتہ ہو گئے دیکھتے دیکھتے
ہم سے یہ سوچ کر کوئی وعدہ کرو
ایک وعدے پہ عمریں گزر جائیں گی
یہ ہے دنیا یہاں کتنے اہل وفا
بے وفا ہو گئے دیکھتے دیکھتے🔥 Mahii 💔 (updated 51 months ago) | Damadam