Comments on post titled سُنا ہے کوئی بھی اُسکے دل میں بسا نہیں ہے
اُسے لگے بس ! کوئی حسیں دوسرا نہیں ہے
قصور اِس میں مری محبت کا ہے سراسر
ہوا وہ خود سَر،اُسے تو خوفِ خدا نہیں ہے
سوال اُس کے ضمیر پر ہو گا میرا مرنا
اُسے پتہ ہے مرا مرض لا دوا نہیں ہے
پسند میں ہوں نہ ہے شغف میری شاعری سے
یوں زندگی ہے گزارتا وہ جیا نہیں ہے
میں اُسکا شاعر ہوں راجؔ تکمیل اُس کی کرتا
وہ شخص میرا نہ ہو کے اپنا ہوا نہیں ہے🔥 Mahii 💔 (updated 51 months ago) | Damadam