Comments on post titled کیا تم نے کبھی خود کو خط لکھا؟
ایک معذرت بھرا خط
اُن خواہشات کے لیئے
جو مسخ ہو گئیں
اُن خوابوں کے نام
جو ادھورے رہ گئے
کیا تم نے کبھی خود سے معذرت کی
کہ ایک عرصے سے تم
کبھی کُھل کر بے وجہ مسکرا نہ سکے
ایک عرصے سے تم
کوئی بھی محبت بھرا گیت گا نہ سکے
سنو یہ بھی ایک المیہ ہے
اس پر معذرت بنتی ہے
سو کبھی كبھار
خود سے معذرت کر لیا کرو🔥 Mahii 💔 | Damadam