Comments on post titled قبول کیجیٸے، بابا، خوشی خوشی بیٹی
خدا نے، خاص ہی بندوں کو اپنے، دی بیٹی
خود اُن کا،دل نہیں کٹتا؟جو کہہ کے جاتے ہیں
ہمیں، پسندنہیں آٸی، آپ کی بیٹی
سنا ہے، زندگی لیتی ہے، امتحاں اُس کا
جو اپنے، باپ کی ہوتی ہے، لاڈلی بیٹی
جو بس میں ہوتا، تو سونے میں، تول دیتا، بہن
وہ جس نے مانگ لی، بھاٸی کی، سانولی بیٹی
سلام تجھے پہ ہو، دن رات، سخت محنت سے
خوشی سے، بیٹا بنی، گھر سنبھالتی بیٹی
بس اُتنا جان، ضروری ہے،جاننا جتنا
عذاب، ہوتی ہے سچ مُچ، یہ آگہی بیٹی
دوا، تو لاٸی ہے ساحر، بچا لیا ماں کو
دوا کے، پیسوں کا مت پوچھ، مر گٸی بیٹی🔥 Mahii 💔 (updated 49 months ago) | Damadam