Comments on post titled ابابیلوں کی یہ پرواز کیا ہے
کہو اس بے کلی کا راز کیا ہے
مچا ہے شور سا ہونٹوں کے پیچھے
یہی چُپ ہے تو پھر آواز کیا ہے
مجھے خوف آ رہاہے قہقہوں سے
بھلا رونے کا یہ انداز کیا ہے
میں آپ اپنا تعاقب کر رہا ہوں
یہ عالم اے مرے دم ساز کیا ہے
سبھی خاموش ہیں پیاسے بھی رہ کر
تیری محفل کا یہ اعجاز کیا ہے
قتیلؔ اس شہرِ غوغا میں نہ تُو بول
یہاں پیار سے تِری آواز کیا ہے🔥 Mahii 💔 (updated 49 months ago) | Damadam