Comments on post titled یہی وفا کا صلہ ہے تو کوئی بات نہیں
یہ درد تم نے دیا ہے تو کوئی بات نہیں
یہی بہت ہے کہ تم دیکھتے ہو ساحل سے
سفینہ ڈوب رہا ہے تو کوئی بات نہیں
یہ فکر ہے کہیں تم بھی نہ ساتھ چھوڑ چلو
جہاں نے چھوڑ دیا ہے تو کوئی بات نہیں
تم ہی نے آئنۂ دل مرا بنایا تھا
تم ہی نے توڑ دیا ہے تو کوئی بات نہیں
کسے مجال کہ کہے کوئی مجھ کو دیوانہ
گر یہ تم نے کہا ہے تو کوئی بات نہیں🔥 Mahii 💔 (updated 49 months ago) | Damadam